شدید دھند کے ڈیرے، لاہور سے کوٹ مومن اور دیگر اہم موٹر ویز بند

Fog

لاہور،سیالکوٹ: موٹروے پولیس نے لاہور- سیالکوٹ موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔

ترجمان سنٹرل ریجن نے بتایا کہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد  جبکہ  موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند کردی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی انتہائی خطرناک ہے اور یہ حادثات کا سبب بن سکتی ہے،  ڈرائیورز اور مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موٹروے پراحتیاطی تدابیر اختیار کریں اور صرف محفوظ اوقات میں سفر کریں۔

آج رات مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان، بارش اور برفباری کی پیش گوئی

موٹروے پولیس نے واضح کیا کہ دھند میں محفوظ سفر کے لیے صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت موزوں ہے، اس دوران ڈرائیورز کی توجہ اور رفتار پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔

شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال میں پولیس اور ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp