لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع جہلم میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں وزیرمملکت بلال اظہرکیانی، صوبائی وزیربلال اکبراورخواجہ سلمان رفیق نے شرکت کی اس موقع پروزرائے مملکت اورصوبائی وزرا نے جادہ کے مقام سے الیکٹرک بس میں سوارہوکرروٹ کا معائنہ بھی کیا۔
تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ ضلع جہلم میں الیکٹرک بس سروس کیلئے اب تک 22 بس اسٹینڈزمکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ 20 مزید بس اسٹینڈزپرتعمیراتی کام جاری ہے جوجلد مکمل کر لئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ الیکٹرک بسیں شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اورسستی سفری سہولت فراہم کریں گی۔
لاہور، ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار، تاریخ کا انتظارکر رہے ہیں، وزیراطلاعات
صوبائی وزیر بلال اکبرنے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ضلع جہلم میں 15 الیکٹرک بسیں تین مختلف روٹس پرچلائی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسیں نہ صرف ٹریفک دباؤ میں کمی کا باعث بنیں گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں بھی اہم کردارادا کریں گی۔
وزیر مملکت بلال اظہرکیانی نے کہا کہ الیکٹرک بس سروس وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست وژن کا عملی اظہار ہے، جس کا مقصد عوام کو جدید، صاف اور قابلِ اعتماد پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس منصوبے کو دیگر اضلاع تک بھی توسیع دی جائے گی تاکہ پنجاب بھرمیں جدید ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ دیا جا سکے۔
