وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار ہیں، بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں، پنجاب کے ضمنی انتخابات ن لیگ نے جیتے ہیں۔
چاہتے ہیں جلد بلدیاتی انتخابات ہوں، پی ٹی آئی کو جمہوری حق کے استعمال کا پورا حق ہے، پنجاب اسمبلی میں 30 افراد کی فہرست جمع کروائی گئی تھی، پنجاب اسمبلی چوک چوراہا تو نہیں تھا کہ جو چاہتا گھس آتا۔
جتنے لوگ آئے تھے ، گارڈ کو دھکے مارےاور دروازے توڑے، صوبائی اسمبلی کی حدود میں نامناسب زبان استعمال کی گئی، وزیرداخلہ کےخلاف بھی نامناسب زباناستعمال کی گئی۔
لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائے جائی گی، نوٹیفکیشن جاری
ہم ایکشن لیتے تو کہتے مہمان تھے، گاڑی چیک کرتے تو کہتے توہین کردی، پی ٹی آئی والے مطالعاتی دورہ پر لاہور آئے تھے، واپسی جانے کا دل نہیں کر رہا تھا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، یہ مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، این آر او چاہتے ہیں۔
