سابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں ڈی جی رینجرز،ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکس چینج اوردیگرنے شرکت کی۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین، بینکوں، مالیاتی اداروں کی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کرگئیں
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم،عارف حبیب،اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی فرخ حسین سبزواری اوراہم کاروباری و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کا ڈاکٹر شمشاد اختر کےانتقال پراظہار افسوس
اسٹیٹ بینک بورڈ،انتظامیہ اور عملے کی جانب سےاپنی سابق گورنرڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پردلی رنج و غم کا اظہار کیا گیا، جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شمشاداختر نے اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر کےطور پرفرائض انجام دئیے۔
On behalf of the Board, Management & Staff of the State Bank of Pakistan, we express our profound sorrow on the sad demise of our former Governor, Dr. Shamshad Akhtar. May her soul rest in eternal peace. pic.twitter.com/fVbaX9ryTp
— SBP (@StateBank_Pak) December 28, 2025
بطور گورنران کادورانیہ بیمثال قیادت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم کی مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا،شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک کے استحکام و پائیداری اور زری ومالی شعبےکی پالیسیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر شمشاداختر نےایشیائی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک اور اقوامِ متحدہ میں اپنی اعلیٰ قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں،انہوں نے بطور نگراں وفاقی وزیر خزانہ اور چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے طور پر نمایاں خدمات انجام دیں۔
ممتازماہرِمعاشیات اورعالمی طور پر شاندار کیریئر سے بین الاقوامی مالی اور کثیر جہتی اداروں میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا،اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین
