لاہور، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری شافع حسین نے عبیداللّٰہ راجپوت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں منظوری کے بعد کیا گیا۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ عبیداللّٰہ راجپوت پابندی کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں اوران کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔
چیئرمین نے مزید واضح کیا کہ کسی بھی کھلاڑی کو بغیر این او سی کے بیرون ملک کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی، 2026 میں پاکستان کبڈی فیڈریشن قومی اور بین الاقوامی سطح پر 13 ایونٹس کا انعقاد کرے گی۔
مزید یہ کہ خواتین کبڈی کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کی کبڈی ٹیموں کو انڈورکبڈی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی دعوت دی جائے گی۔
شعیب اختر نے اپنی صحت سے متعلق زیر گردش خبروں پر خاموشی توڑ دی
چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن ہر سطح پر کھیل کے معیار کو بہتر بنانے اور کبڈی کے فروغ کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے، تاکہ ملک کی نمائندگی بین الاقوامی میدان میں بھی مضبوط ہو۔

