سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید 2 بار وزیراعظم منتخب ہوئیں اور پوری دنیا میں مثالی کردارادا کیا، جب بھی کوئی ملک سے باہر جاتا ہے تو پہلا نام بینظیر بھٹو کا ہوتا ہے۔
یی پی کی مرکزی رہنما رشیری رحمان نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا ویژن اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت تھا، صدر مملکت آصف زرداری نے بھی عوام کی خدمت کرنا سکھایا ہے، شہید بے نظیربھٹو نےبدترین آمریت کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو جیلوں میں گئیں لیکن کبھی اف تک نہیں کیا، بینظیر بھٹو سکھرمیں ایسے سیل میں تھی جو ہم سوچ بھی نہیں سکتے، بینظیر بھٹو ہمیشہ آمریت کے خلاف کھڑی رہیں، بینظیر بھٹو نے ہم سب کا سر بلند رکھا۔
بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاق کے استحکام کیلئے بے مثال جدوجہد کی، وزیراعظم
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن لوگوں کو بینظیربھٹو سے سبق سیکھنا چاہئے، سیاسی جماعتیں آج پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں جو نفرت کے کاروان چلارہے انہیں شہید بی بی کے افکارسے سیکھنا چاہئے۔
بینظیر بھٹو کے قافلوں نے کبھی ایک گملہ بھی نہیں گرایا، آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کے امن کو بچایا، بلاول بھٹو نے 10دن کا لانگ مارچ کیا لیکن ایک پتہ ہلنے نہیں دیا۔

