تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے سرحدی جھڑپیں روکنے کے لیے 72 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے حکام نے تمام مسلح کارروائیاں روکنے کا عہد کیا، جنگ بندی سرحد کے تمام علاقوں، فوجی اہداف، شہریوں اور بنیادی ڈھانچے پر لاگو ہوگی۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کمبوڈ یا تخریب کاری، سائبر کرائم کا مقابلہ کرنے میں تعاون پر رضا مند ہو گئے ہیں۔
سکھ فار جسٹس تنظیم نے بھارت میں مسیحی برادری کیلئے محفوظ وطن کا مطالبہ کر دیا
واضح رہے کہ سرحدی جھڑپیں 8 دسمبر سے دوبارہ شروع ہوئی تھیں، اب تک 99 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
