صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔
صدر آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو کی 18 برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیر بھٹو عالمِ اسلام کی پہلی منتخب خاتون وزیرِاعظم تھیں۔
صدر نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے آئین، پارلیمان اور عوام کے ووٹ کے حق کا دفاع کیا، غریب، کسان اور مزدور بینظیر بھٹو کی سیاست کا مرکز رہے، نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور فلاح بینظیر بھٹو کی اولین ترجیحات تھیں۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بینظیر بھٹو کے وژن کا اہم حصہ تھا، انتہا پسندی کے خلاف بینظیر بھٹو کا موقف ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کا پیغام تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، بینظیر بھٹو نے نفرت نہیں بلکہ اتحاد اور مفاہمت کا راستہ دکھایا، انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری اور مضبوط پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
پاکستان کا یمن میں امن اور استحکام کیلئے سعودی عرب اور امارات کی کوششوں کی حمایت کا اعلان
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، اس سلسلے میں سندھ بھر میں آج عام تعطیل ہے، گڑھی خدا بخش میں سخت سکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

