ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی (shaukat yousafzai)نےبرطانیہ میں ہونے والی تقریر کی مذمت کردی۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’ٹو نائٹ پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی لاہور آمد سے متعلق پنجاب اسمبلی میں کوآرڈی نیشن ہو چکی تھی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی لاہور آمد کی اجازت پنجاب حکومت نے دے دی تھی۔
سہیل آفریدی کے سکیورٹی گارڈز اور پنجاب اسمبلی کے گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی
حکومت پنجاب کی جانب سے جو رویہ دیکھنے کو ملا وہ قابل افسوس ہے،کل اگر پنجاب حکومت والے خیبرپختونخوا آئیں گے تو ہم ان کا ویلکم کریں گے۔
کہا گیا جتھے لے کر آ رہے ہیں، جتھے نہیں ہم اسمبلی کے منتخب ارکان ہیں ،کہا گیا لاہور آکر انجوائے کرو، کہا تو ایسے گیا جیسے یورپ بنا کے پیش کر رہے ہوں،لاہور میں جب بارش آئے تو سارا شہر ڈوب جاتا ہے.
