سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے کوہلو میں کارروائی کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانے پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی،دوران کارروائی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن،انتہائی مطلوب خارجی کمانڈرمارا گیا
بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، علاقے میں دیگر ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم نے کوہلو میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے،دہشتگردی کیخلاف عزم استحکام میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
