ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 2.83 فیصد پر آ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
حالیہ ہفتے پسی ہوئی مرچ کی قیمت میں 6.26 فیصد، چکن 5.29 فیصد، کیلے 2.46 فیصد مہنگے ہوئے۔ لہسن، انڈے، گھی اور مٹن بھی مہنگا ہوا۔
چکن اور انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
رپورٹ کے مطابق آلو 10.37 فیصد، ٹماٹر 9.64 ، چینی 4.22 ، دال چنا 1.76 اور پیاز کی قیمتوں میں 7.43 فیصد تک کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ ایل پی جی، دال مسور اور گڑ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی کے بجلی چارجز 1.67 فیصد بڑھ گئے، جس کے بعد بجلی چارجز 6 روپے سے بڑھ کر 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ ہوگئے۔
