وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں اہلِ پنجاب کی جانب سے مہمان صدر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات لازوال اور بے مثال ہیں۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے قابلِ احترام صدر کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان کے لئے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر محمد بن زاید النہیان کو پاکستان کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں اور یہ دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
پنجاب حکومت کا آرڈیننس معطل؛ مریم نواز کا عدالتی فیصلے پر ردعمل آگیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری اور مستقبل کی شراکت داری کے نئے دروازے کھلیں گے۔
