وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا ،مختلف کیٹیگریز کے پلاٹس 17 ارب روپے سے زائد میں فروخت ہوئے۔

حکام کے مطابق سیکٹر جی 10/2کا پلاٹ نمبر 514 ، 93.33 ملین روپے،پلاٹ نمبر 516 92.62 ملین روپے ،پلاٹ نمبر 517 ،100.44 ملین روپے، پلاٹ نمبر 526، 93.33 ملین روپے میں فروخت کیا گیا۔
اسی طرح پلاٹ نمبر 531 ،94.04 ملین روپے، پلاٹ نمبر 547 ،91.90 ملین روپے ، پلاٹ نمبر 548 ،91.90 ملین روپے، پلاٹ نمبر 556 ، 91.90 ملین روپے میں فروخت کیا گیا۔
سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی کا آغاز، پہلے ہی دن اربوں کی بولی
مری روڈ، آرچررڈ ا سکیم کے پلاٹ نمبر 9 کو 712 ملین ،پلاٹ نمبر 9اے کو 732 ملین روپے میں فروخت کیا گیا،
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ نیلامی میں سرمایہ کاروں کی شرکت سی ڈی اے کی پالیسیوں پر اعتماد ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے نیلامی میں حصہ لینے والے تمام سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیلامی سے حاصل آمدنی شہریوں بشمول سرمایہ کاری کرنے والوں کو سہولتیں فراہم کرنے پر خرچ کی جائیگی،بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تجاویز کی روشنی میں مزید بہتری لائیں گے۔
سی ڈی اے کا تمام سیکٹرز کی بحالی و اپ گریڈیشن کا فیصلہ
نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر فنانس طاہر نعیم اور ان کی سربراہی میں تشکیل آکشن کمیٹی نے کی،آکشن کمیٹی نے نیلام عام کو شفاف اور مقابلے کی فضاء بنانے کیلئے مؤثر انتظامات کئے،کامیاب اور شفاف آکشن کے انعقاد پر چئیرمین سی ڈی اے نے آکشن کمیٹی کو شاباش دی۔

