مشیر وزیرخزانہ خرم شہزاد (khurrum shehzad)نے سرکاری اداروں کی نجکاری کے حوالے سے ایکس پر اہم پیغام جاری کیا ہے۔
مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ6ماہ کے دوران اہم سرکاری اداروں کی نجکاری میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز ، پاسکو ، پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
پاکستان کی جیت ہوئی،پی آئی اے کی پرانی ساکھ بحال کریں گے،عارف حبیب
یوٹیلیٹی اسٹورز ، پاسکو اورپی آئی اے قومی خزانے پر بوجھ تھے ،نجکاری کے عمل سے حکومت ان کے مالی بوجھ سے نجات حاصل کر چکی ہے۔
مزید اداروں کی نجکاری کے حوالے سے بھی اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں۔
