اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ہوا ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل بہترین قومی مفاد میں مکمل کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے حکومتی ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔ اور یہ نجکاری کا عمل بہترین قومی مفاد میں مکمل کیا۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل سے پہلے سرمایہ کاروں کے وفد سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اور سرمایہ کاروں کے جائز مطالبات کو تسلی سے سنا گیا۔ تمام مراحل میں وزارتوں کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی رہی۔
شہباز شریف نے کہا کہ بڈنگ کا عمل براہ راست دکھایا گیا۔ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ٹیم ورک کے نتیجے میں تمام عمل مکمل ہوا۔ 23 دسمبر کو پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق نجکاری کے تمام مراحل مکمل ہوئے۔ اور بولی کے عمل کے دوران شفافیت اولین ترجیح تھی۔ پی آئی اے کی نجکاری پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پی آئی اے کی ریفرنس پرائس 100 ارب روپے تھی۔ اور پی آئی اے کی بولی 135 ارب روپے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر کانفرنس: قومی یکجہتی، سلامتی، استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ہوا ہے۔ جبکہ ماضی میں پی آئی اے کی نجکاری کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔ نجکاری کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے ممکنہ تحفظات دور کیے۔ اور پی آئی اے کی نجکاری میں فیلڈ مارشل کی بے پناہ سپورٹ حاصل ہوئی۔

