وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مکینوں نے بدھ کے روز اُس وقت حیرت اور تجسس کا اظہار کیا جب شہر کی فضاؤں میں پاک فضائیہ کے جدید جنگی طیارے بلند پروازیں کرتے دکھائی دیے۔ دن بھر مختلف علاقوں میں ایف-16 (F-16 )طیاروں کی گرج دار آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔
Pakistan Air Force F-16 fighter jets seen flying over Islamabad today rehearsing for flypasts later this week for the Emirati President who will be in Islamabad on an official visit to Pakistan: pic.twitter.com/RDvg5m62a7
— The STRATCOM Bureau (@OSPSF) December 24, 2025
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے ایف-16 طیارے متحدہ عرب امارات کے صدر کے سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر ہونے والے فلائی پاسٹ کی ریہرسل کر رہے ہیں۔
موجیں ہی موجیں،دسمبر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں
حکام نے واضح کیا ہے کہ ان پروازوں کا مقصد صرف تربیتی اور رسمی نوعیت کا ہے اور اس کا عوامی سلامتی یا سیکیورٹی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی غیر ملکی مہمانوں کی آمد سے قبل اس قسم کی مشقیں معمول کا حصہ ہوتی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تکنیکی یا انتظامی خامی سے بچا جا سکے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صورتحال کو معمول کے مطابق سمجھیں۔
