وزیراعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام، کرسمس کے موقع پر ملازمین کو بونس دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام، کرسمس کے موقع پر ملازمین کو بونس دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کر دیا۔

الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں کرسمس کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے مسیحی ملازمین میں تحائف تقسیم کئے، انہوں نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس کے تہوار پر مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اقلیتیں وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے بہت قریب ہیں۔

وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کا عمران خان نے کبھی مثبت جواب نہیں دیا وہ صرف انتشار کی سیاست چاہتے ہیں، رانا ثنا اللہ

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسیحی ملازمین ہمارا فخرہیں اور ان کی خدمات قابل ستائش ہیں، پنجاب حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp