مشن مکمل ، سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل سے ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر شیئر کر دی

sarfraz ahmed

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تصویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں شاندار کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

وزیراعظم سے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ملاقات، شہباز شریف نے سمیر منہاس کیلیے کیا کلمات ادا کیے؟

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر شیئر کی۔ جس کیساتھ دیا گیا کیپشن نمایاں رہا ،تصویر پر لکھے کیپشن نے ہر ایک کی توجہ حاصل کر لی۔

’مشن مکمل‘، سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’اسلام و علیکم سر، سر فراز احمد رپورٹنگ، مشن مکمل ہوا‘۔ سرفراز احمد کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp