محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ملتان، کوٹ ادو، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، بینظیرآباد، موہنجوداڑو اور گرد و نواح میں دھند کی توقع ہے۔
سیالکوٹ موٹرز کیس کے متاثرین میں 18کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم
پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
