پی آئی اے کی نجکاری اصلاحات کی جانب اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم

PM Shehbaz Sharif

وزیراعظم شہبازشریف(shehbaz sharif) نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری شفاف اور کامیاب رہی،اقتدار سنبھالتے ہی ریاستی اداروں کی نجکاری کا وعدہ کیا تھا،پی آئی اے کی نجکاری اصلاحات کی جانب اہم سنگ میل ہے۔

پاکستان کی جیت ہوئی،پی آئی اے کی پرانی ساکھ بحال کریں گے،عارف حبیب

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع اور نجکاری ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں ،پی آئی اے کی نجکاری سے ملکی معیشت کو مزید استحکام ملے گا۔

پی آئی اے کی نجکاری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا،تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp