ایمان مزاری کے شوہر کے کیس کی سماعت کے دوران عدالتی ماحول کشیدہ، ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی گئی۔
پراسیکیوشن اور ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔پراسیکیوشن کی جانب سے ہادی علی چٹھہ کیلئے بکواس کے الفاظ استعمال کرنے پر عدالتی ماحول میں کشیدگی پیدا ہوئی۔
پراسیکیوشن اور وکلا صفائی کے درمیان عدالت کے اندر ہاتھا پائی کی کوشش کی گئی، پولیس نے عدالت میں آکر پراسیکیوشن اور وکلا صفائی میں بیچ بچائو کروایا ۔
عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس، عدالت کا اہم حکم سامنے آ گیا
جج افضل مجوکا نے کہا کہ پراسیکیوشن کو اپنے الفاظ پر معافی مانگنی چاہیے ، جج نے کہا کہ اگر کسی سوال پر اعتراض ہے تو عدالت کو بتائیں ۔ کشیدگی کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کیلئے وقفہ کر دیا۔
