ٹریفک پولیس نے اسلام آباد میں مختلف سڑکیں 6 گھنٹے بند رکھنے سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
اسلام آباد میں آج 11 سے 5 بجے تک مختلف سڑکیں بند رکھنے سے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز روڈ، فیصل ایونیو پر ڈائیورشنز لگائی جائے گی۔
سری نگر ہائی وے، ایکسپریس ہائی وے پر ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری متبادل راستوں کیلئے مارگلہ روڈ، کلب روڈ اور سروس روڈز کا استعمال کریں۔
پرائیویٹ حج عازمین کیلئے خوشخبری، اس سال کوئی بھی حاجی حج سے محروم نہیں رہے گا
شہری سفر کیلئے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت کے ساتھ نکلیں، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عملہ شہریوں کی مدد کیلئے سڑکوں پر موجود ہوگا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری رہنمائی کیلئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا 15 پر رابطہ کریں۔

