کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج مولانا فضل الرحمان کے لیے خود حلیم بنائی۔ امید کرتا ہوں کہ انہیں میری بنائی گئی حلیم پسند آئے گی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے۔ جبکہ بھارت کے خلاف پاکستان کو زبردست کامیابی ملی۔
انہوں نے افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو پاکستان کے حوالے کرے۔ دہشت گردی کے تمام تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت شکست کا بدلہ لینے کے لیے مختلف حرکتیں کر رہا ہے۔ اور پاکستان اس وقت معاشی بحران سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کی سالمیت کی بات آئے گی تو سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، مسلح افواج ملکی دفاع کیلئے دن رات کوشاں ہے، بلاول
انہوں نے کہا کہ آج مولانا فضل الرحمان کے لیے خود حلیم بنائی۔ اور امید کرتا ہوں کہ انہیں میری بنائی گئی حلیم پسند آئی ہو گی۔
