چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیرِ دفاع سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن اور انسداد دہشت گردی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری دورہ کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی و عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا ، فیلڈ مارشل عاصم منیر
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مملکتِ سعودی عرب کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے بھی نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو اعزاز دفاعی تعاون اور علاقائی امن کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
