چاغی کے علاقے نوکنڈی کے قریب گاڑی اور آئل ٹینکر کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ آئل ٹینکر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
سانگھڑ میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، دولہا دلہن سمیت 12 افراد زخمی
حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واقعے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد سڑک پر ٹریفک معطل ہو گئی تھی، جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی، جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین اسپتال پہنچ کر آہ و بکا کرتے رہے۔ مقامی افراد نے سڑکوں کی خراب حالت اور تیز رفتار ٹریفک کو حادثات کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے حکام سے حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پتوکی میں افسوسناک حادثہ، دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
