ایران میں غیر قانونی داخل ہونے والے 40 افغان مہاجرین سردی سے جاں بحق

afghans

غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران سردی سے درجنوں افغان شہری جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سرحد پر شدید سردی سے 40 افغان مہاجرین کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ، 15 افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادرسکن اضلاع منتقل کی گئیں۔

افغان مہاجرین کو7 دن میں گھر اور دکانیں خالی کرنے کا حکم

ایرانی جریدے کے مطابق افغان باشندے اسلام قلعہ کے راستے سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سینئرایرانی سرحدی کمانڈر کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 ایران میں غیر قانونی داخلے کی کوششوں میں دگنا اضافہ ہوا۔

ایرانی جریدے نے بتایا کہ رواں سال 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین، پناہ گزینوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp