ملک کے بیشتر شہروں میں شدید دھند کے باعث پی آئی اے نے فوگ الرٹ جاری کر دیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق دھند کے باعث ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پروازوں کی روانگی میں تاخیر یا شیڈول میں تبدیلی ہو سکتی ہے، جس کے پیش نظر قومی ائیر لائن نے اپنے مسافروں کے لیے فوگ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی آئی اے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ٹکٹ بکنگ کے وقت اپنا درست اور متبادل رابطہ نمبر لازمی فراہم کریں تاکہ پروازوں کے شیڈول میں کسی بھی تبدیلی یا تاخیر کے بارے میں مسافروں کو بروقت آگاہ کیا جا سکے۔
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی
ترجمان کے مطابق مسافر مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
