سابق جسٹس طارق محمود جہانگیری(tariq mehmood jahangiri) کو عہدے سے ہٹانے کے بعد ججز کا پہلا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ (islamabad high court)میں آئندہ ہفتے3 ڈویژن بینچز اور 6 سنگل بینچز دستیاب ہوں گے۔
سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ ایک بار پھر ختم کر دیا گیا،جسٹس خادم حسین سومرو آئندہ ہفتے دستیاب نہیں ہونگے۔
صدر مملکت نے جسٹس طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی
ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہو گا،جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا خصوصی ڈویژن بینچ آئندہ ہفتے بھی برقرار رہے گا۔جو صرف ٹیکس مقدمات کی سماعت کرے گا۔
تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہونگے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا ڈیوٹی روسٹر 22 اور 23 دسمبر کیلئے جاری کیا گیا۔
ٹرانسفر کیس ، آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کی درخواست مسترد کر دی
واضح رہے 24 دسمبر سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات شروع ہوں گی۔
