فیکٹری ورکر نے دنیا کا تیز ترین انناس کاٹنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

Pineapple

سلواکیہ: فیکٹری ورکر ڈومینیکا گاسپارووا نے چند سیکنڈز میں انناس چھیل کر اور ٹکڑوں میں کاٹ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں واقع ڈیل مونٹے کے پروسیسنگ پلانٹ میں ڈومینیکا نے صرف 11.43 سیکنڈ میں انناس کے سروں کو کاٹا۔ چھلکا اتارا اور پھل کے چھوٹے ٹکڑے بنا دیئے۔

یہ مقابلہ کمپنی کے 10 ملازمین کے درمیان ٹائمڈ کنڈیشنز میں منعقد ہوا۔ جس میں انہوں نے حفاظتی دستانے اور فیکٹری لباس پہن کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے موقع پر ہی انہیں سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ جبکہ ساتھی ملازمین نے زور دار تالیاں بجا کر اس کامیابی کا جشن منایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ اور مبارکباد دی۔ کچھ نے سڑک کنارے پھل فروشوں کو اس سے بھی تیز قرار دیا۔ تو کچھ نے معمولی غلطیوں کی نشاندہی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مردہ امیدوار سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب

زیادہ تر لوگوں نے اسے ایک تفریحی اور متاثر کن ایونٹ قرار دیا۔ جو محنت کش طبقے کی روزمرہ مہارتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp