سڈنی حملے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نےکونسا قانون توڑا؟

australia

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے سب قانون توڑ ڈالے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی میں فائرنگ کے وقت پرتھ میں بی بی ایل کے پہلے میچ میں سڈنی سکسرز  پرتھ اسکارچر کے مد مقابل تھی اور  سڈنی سکسرز کے کھلاڑی وارم اپ کر رہے تھے۔

سڈنی واقعہ ، ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں اسٹیڈیم کے باہر سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد بگ بیش لیگ( بی بی ایل ) کی ٹیم سڈنی سکسرز کے کھلاڑیوں کو ان کی فیملیز اور قریبی عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کرنے کے لیے فون دیئے گئے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت میچ سے قبل یا دوران میچ فون کا استعمال منع ہے، لہٰذا اس دوران کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف سے میچ سے قبل فون سیٹ لے لیے جاتے ہیں۔ تاہم فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد  سڈنی سکسرز کے کھلاڑیوں کے لیے قانون میں نرمی کی گئی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp