قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی ، خواجہ آصف

khwaja asif

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی سزا پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل بھی آ گیا۔

ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ‏قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔

انہوں نے لکھا کہ اللّٰہ ہمیں معاف کرے، اللّٰہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اپنی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے دعا کی کہ ’خوفِ خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔

فیض حمید کی سزا ابتدا ،9 مئی کے کیسز باقی ، سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائیگا ، فیصل واوڈا

واضح رہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہو گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا یہ عمل 15 ماہ تک جاری رہا، ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp