فیض حمید کی سزا ابتدا ،9 مئی کے کیسز باقی ، سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائیگا ، فیصل واوڈا

faisal wawda

سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اہم ادارے نے سزا اور جزا کے نظام کو خود سے شروع کر دیا ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کو نقصان پہنچائے گا اس کیلئے زمین تنگ کر دی جائے گی ، پورے ملک کو پیغام چلا گیا کہ قانون سے بالاترکوئی نہیں۔

لوگوں پر ظلم کرنے والے انجام کو پہنچ رہے ہیں، عطا تارڑ کا فیض حمید کی سزا پر ردعمل

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے ساتھ مل کر 9 مئی کیا گیا تھا تو کہا تھا کوئی نہیں بچ پائے گا، 9 مئی کیسز باقی ہیں اور  جس سیاسی پارٹی نے کیا اس کا فیصلہ دیوار پر نظر آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی سزا ابتدا ہے ، اطہرمن اللہ جیسے لوگوں کا بھی احتساب ہونا ہے، سہولتکاروں کو بھی نہیں چھوڑاجائے گا۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp