سرمایہ داروں کے خلاف جہاد پنجاب کرے گا، ندیم افضل چن 

nadeem afzal chan

لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے پنجاب کی صورتحال اور پارٹی کے مؤقف پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی کوغریب کی زبان بنا دیا گیا ہے جبکہ پنجاب کی نئی نسل بہادر ہے اور پاکستان کو بچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ بیانیہ بہادرلوگوں کا بنتا ہے اورسرمایہ داروں کے خلاف جہاد پنجاب نے کرنا ہے،  پنجاب نے ہمیشہ فراخدلی اورمہمان نوازی کا مظاہرہ کیا ہے اورانہیں کینیڈا جانے کے بعد پنجابی زبان سے محبت ہوئی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں بنی تھی اورسندھ میں قوم پرست عناصرکوکنٹرول کیا، پنجابی عوام کے لئے بنیادی ضروریات جیسے پانی اورگندم زیادہ اہم ہیں جبکہ سڑکیں اورگاڑیاں سب کے پاس نہیں۔

پی ٹی آئی کا رویہ برقرار رہا تو پابندی پر غور کرنا پڑے گا، رانا تنویر

رہنما نے گندم کو پنجاب کی قومی فصل قراردیتے ہوئے بتایا کہ گندم کے آٹھ حصے ہوتے تھے، لاہور ہی پنجاب نہیں، وسائل کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے اورحکمرانوں کو محرومی دور کرنی ہوں گی۔

چن نے سوال اٹھایا کہ اگرسندھ میں پیپلزپارٹی کام نہیں کررہی توعوام ووٹ کیوں دے رہے ہیں اوربتایا کہ ایک نیا بیانیہ یہ بھی ہے کہ پارٹی پنجاب کی تقسیم کیوں چاہتی ہے جبکہ موجودہ دورمیں کسی سوشلسٹ حکومت کا وجود نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp