لاہور، ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک بنانے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

Dismissed

لاہور میں دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے تین پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق واقعہ سامنے آنے کے بعد ایس پی ماڈل ٹاؤن نے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اہلکاروں کے رویے کو پولیس سروس کے ضابطے اورعوامی اعتماد کے خلاف قراردیا گیا، ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد برطرفی کا فیصلہ فورا عمل میں لایا گیا تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ساکھ پر کوئی سوال نہ اٹھ سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کوعوامی خدمت اور پیشہ ورانہ رویے کے اصولوں کے مطابق عمل کرنا چاہیے اور ڈیوٹی کے دوران تفریح یا سماجی میڈیا پرغیرمناسب سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے تمام اسٹیشنز کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ماتحت اہلکاروں کے رویے پر سخت نظر رکھیں اور کسی بھی غیر پیشہ ورانہ عمل کی صورت میں فوری قانونی اورانتظامی کارروائی کریں۔

اس اقدام کا مقصد پولیس کی پیشہ ورانہ شبیہ کو برقرار رکھنا اور عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp