کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال ، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے صدرکا پرتپاک استقبال کیا ، دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا ، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم
کرغزستان کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ،وزیر اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو اپنی کابینہ کے اراکین جبکہ کرغزستان کے صدر نے اپنے وفد کا تعارف کرایا ،کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔
کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

