کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے بازار میں پولیس اسٹیشن کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔
ڈی آئی خان میں سفاک ماں نے دو بچوں کو قتل کردیا
جاں بحق افراد میں حسن ، ظاہرزمان، غفور اور معمور جبکہ زخمیوں میں اعجاز اور حماد شامل ہیں۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
