پشاور، شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم-1 پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے ایم-1 پشاور سے برہان تک بند کردی گئی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے، رشکئی تک بھی شدید دھند کے باعث موٹروے بند ہے اورتمام ڈرائیورزسے کہا گیا ہے کہ وہ فی الحال اس روٹ کا استعمال نہ کریں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس اورموٹروے حکام نے ٹریفک کی روانی کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جلد شروع ہونے کا امکان
شہریوں اورمسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دھند کے خاتمے تک غیرضروری سفرسے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوری طور پرمتعلقہ حکام کو دیں۔
دھند کے باعث کم حد نگاہ کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے موٹروے حکام نے تمام ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

