لاہور میں پولیس نے شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے لوٹنے والے 5 رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے، جس میں 3 خواتین شامل ہیں۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزمہ نے شہری کو گھر بلا کرنشہ آورچائے پلا کرنازیبا ویڈیوزبنانے کی کوشش کی، جس کے بعد رقم بٹوری گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ متاثرہ شہری کی فیکٹری میں کام کرتی تھی اور قرض کی رقم واپس لینے کے بہانے اسے گھر بلایا۔
گینگ کے دیگرارکان نے بھی نازیبا ویڈیوزکی دھمکی دے کر مزید 5 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی تاہم پولیس نے وقت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
مویشیوں کی چوری کا الزام،سعودی عرب میں 13پاکستانی گرفتار
گرفتارملزمان کے قبضے سے نقدی، موبائل فونز اور موبائل فوٹیجزبرآمد ہوئیں، جو شواہد کے طور پر مقدمے میں شامل کی گئی ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
ایس پی سٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے ہنی ٹریپ اور دھمکی آمیز وارداتوں سے خبردار رہیں اور مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔
