اوگرا (ogra)نے ایل پی جی (lpg)کی فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 7 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی۔ جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 208روپے 99پیسے مقرر کردی گئی ۔
پاکستان کی فرنس آئل برآمدات ریکارڈ سطح پر جا پہنچیں
اسی طرح ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہو گیا۔نئی قیمت 2466روپے 10 پیسے مقررکر دی گئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔
قبل ازیں حکومت نے اگلے پندرہ دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات (petroleum prices in pakistan) کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیاجاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔
بلوچستان کی محرومی مٹانے کیلئے پیٹرول پر لیوی 8 اور ڈیزل پر 7روپے فی لیٹر رکھی، علی پرویز ملک
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔
