خاتون کو تنگ کرنے سے روکنے پر عالمی ایتھلیٹ کو قتل کر دیا گیا

خاتون کو تنگ کرنے سے روکنے پر عالمی ایتھلیٹ کو قتل کر دیا گیا

بھارت کی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں خاتون کو تنگ کرنے سے روکنے پر عالمی ایتھلیٹ روہت کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی لینے کے معاملے پر جھگڑا ہوا، دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی پیرا ویٹ لفٹنگ ایتھلیٹ روہت پر شادی کی تقریب میں تقریباً 10 مہمانوں نے ہتھیاروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔

ایتھلیٹ کو ابتدائی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن دو روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد بھی وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول نامی شخص نے نشے کی حالت میں خواتین پر قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا، اس موقع پر ایتھلیٹ روہت نے اسے روکا جس پر جھگڑا ہوا لیکن مہمانوں معاملہ ختم کرا دیا۔

امریکی شہر شکاگو میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب سے واپس جاتے ہوئے روہت کی گاڑی کو راہول اور اس کے ساتھیوں نے روکا اور ڈنڈوں اور لوہے کے راڈوں سے حملہ کیا جس سے روہت شدید زخمی ہوا اور دو روز بعد موت کی آغوش میں چلا گیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp