بانی چیئرمین عمران خان (imran khan)سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیلئے خیبرپختونخوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی کابینہ کا بھی اجلاس آج بلایا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملاقات سے انکار ، سہیل آفریدی واپس چلے گئے
کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے 27 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے دردناک اور غم ناک ہے۔ کیونکہ ہمارے پرامن کارکنوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گولیاں چلائی گئیں۔
انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر منگل کو اسلام آباد میں اراکین اسمبلی اپنے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ جبکہ 27 دسمبر کو پشاور میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کا ہر رکن اسمبلی منگل کو اسلام آباد پہنچے اور جو نہیں پہنچے گا ہم اسے ملامت کریں گے۔
اسپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، سہیل آفریدی
سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان پر پہلی بار تشدد نہیں کیا گیا۔ طاقتور لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو۔ اور وہ عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو مفلوج کر کے رکھ دیا گیا ہے۔ ہم نے آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر حق استعمال کرنا ہے۔ لیکن کچھ لوگ انتشار چاہتے ہیں۔ 9 مئی اور 26 نومبر کو ہم پرامن تھے۔ اور آئندہ بھی پرامن رہیں گے۔
