ملک کے بالائی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور سے رشکئی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے ترجمان کے مطابق حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث گاڑی چلانا نہ صرف مشکل بلکہ جان لیوا خطرے کا باعث بن سکتا ہے، اسی وجہ سے انتظامیہ نے حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد ٹریفک کی روانی کو محفوظ بنانا اورکسی بھی بڑے حادثے سے بچاؤ ہے، کیونکہ دھند کے باعث تیزرفتارگاڑیاں اچانک سامنے آنے والی رکاوٹوں کودیکھنے میں ناکام رہتی ہیں، جس سے سنگین حادثات پیش آ سکتے ہیں۔
موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
موٹروے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے ہرممکن حد تک گریزکریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو فوگ لائٹس کا استعمال، کم رفتاراورمناسب فاصلہ برقراررکھیں۔
