پی ڈی ایم اےپنجاب کی جانب سے دھنداور اسموگ سے متعلق الرٹ جاری

smog

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے دھنداوراسموگ سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بروقت اقدامات یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے ۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شیخوپورہ،قصورسمیت دیگر شہر شدید دھند اور اسموگ کی زدمیں آسکتےہیں،فیصل آباد،ننکانہ،گوجرانوالہ،جھنگ ،ساہیوال،لیہ میں بھی دھند اور اسموگ کا خدشہ  ہے ۔

دسمبر میں بھی بارش کی کوئی امید نہیں،محکمہ موسمیات

کوٹ ادو،ملتان،بہاولپور،رحیم یارخان اورخان پور میں بھی دھند اور اسموگ متوقع  ہے ، ڈی جی،پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو انسداد اسموگ آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

اسموگ کےباعث سانس کےامراض اوردیگربیماریوں کاخدشہ ہوتا ہے،اسموگ کے باعث بچے اور بوڑھے افراد زیادہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp