لاہورسمیت پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہونگے،محکمہ قانون نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس جاری کردیا۔
گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر کی منظوری کے بعد آرڈیننس جاری کیا گیا،آرڈیننس کے مطابق تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار اور موٹر کار کو5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
ڈیجیٹل لٹیروں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا
ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزاراور تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہو گا،2ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو سگنل خلاف ورزی پر15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
دوسری جانب شہر قائد میں ای ٹریکس نظام کے تحت جاری ہونے والے ای چالان کے لئے کراچی ٹریفک پولیس نے روبوٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ای چالان کے لئے ایک تیسرا طریقہ بھی متعارف کرا رہے ہیں وہ روبوٹس کے ذریعے ہو گا۔
کراچی: ایک ماہ میں 93 ہزار سے زائد ای چالان، خزانے میں کروڑوں روپے کی غیر معمولی آمدن
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ سے ہم مختلف سڑکوں پر نو پارکنگ اور نو ٹو لین کے بورڈز لگا رہے ہیں۔ صدراور طارق روڈ سمیت مختلف سڑکوں پر روبوٹس چلیں گے، ان کی اسپیڈ 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ روبوٹس چلتے ہوئے گاڑیوں کو اسکین کرتے جائیں گے اورجو بھی گاڑی پارکنگ یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گی انہیں ای چالان موصول ہو جائے گا۔
