لاہور ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کا دعویٰ کرنے والے نوجوان پر غلط بیانی ثابت ہونے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
جسٹس راجہ غضنفر علی خان نے شہری شعیب ظفر کی درخواست پر سماعت کی، جس میں اس نے مؤقف اپنایا تھا کہ اس نے 6 جون 2025 کو فریدہ بی بی سے پسند کی شادی کی ہے اور لڑکی کے والدین اسے زبردستی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ اگر لڑکی نے درخواست گزار کے حق میں بیان نہ دیا تو اسے 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا اور جرمانہ ادا ہونے تک وہ پولیس کی حراست میں رہے گا۔
چین میں شادی کرنے والے جوڑوں کے لیے خصوصی انعام کا اعلان
بعد ازاں فریدہ بی بی نے عدالت میں والدین کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا، جس پر عدالت نے شعیب ظفر کی غلط بیانی ثابت ہونے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
