برطانوی حکومت نے کم از کم اجرت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ سال اپریل سے ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 سال اور اس سے زائد عمر کے ورکرز کی فی گھنٹہ تنخواہ میں 4.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی اجرت 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 18 سے 20 سال کے ملازمین کی کم از کم اجرت میں بھی 8.5 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد ان کی تنخواہ 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر ہوگی۔
اسی طرح 16 اور 17 سال کے نوجوان کارکنوں کی اجرت میں 6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ان کا نیا ریٹ 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو جائے گا۔
متحدہ عرب امارات: آئندہ سال ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان
یونینز نے کم از کم اجرت میں اضافے کا خیرمقدم تو کیا ہے، تاہم بعض حلقوں نے اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار بھی کیا ہے۔
