وزیر اعظم شہباز شریف (PM Shehbaz Sharif)26اور27 نومبر کو بحرین کا دورہ کرینگے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کی تجدید کا عکاس ہے،وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ وفد بھی ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف اورسعودی ولی عہد کے درمیان اہم ملاقات
دورے کے دوران بحرینی قیادت سے تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہو گی،توانائی، ٹیکنالوجی اور تعلیم و ثقافت پر بھی بات چیت ہو گی۔
دورہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔واضح رہے بحرین میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے ۔
