کراچی: شہر قائد کے چڑیا گھر میں افریقی شیرنی نے تین بچوں کو جنم دے دیا۔ جس نے چڑیا گھر کی رونقیں بحال کر دیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر کے تینوں بچے صحت مند ہیں۔ اور فی الحال تینوں بچوں کو ان کی ماں کے ساتھ علحیدہ پنچرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے چڑیا گھر میں مزید جانوروں کے یہاں بھی بچوں کی ولادت متوقع ہے۔ جانوروں کے یہاں بچوں کی پیدائش اس بات کا ثبوت ہے کہ چڑیا گھر کا ماحول جانوروں کے لیے موزوں ہے۔
پیدائش کے فوراً بعد چڑیا گھر کے ان ہاؤس ویٹنری ڈاکٹر نے شیرنی کے بچوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیرنی کے بچوں کو فی الحال عوامی نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔ تاکہ انہیں کسی قسم کے دباؤ یا خلل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

