گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔
فیصل کریم کنڈی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی، سیکیورٹی ذرائع
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایف سی کے بہادر زخمی اہلکاروں کا بلند حوصلہ و عزم قابل تحسین ہے،دہشتگردوں نے صوبے کے امن پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے،پشاور حملے میں بھی افغان شہریوں کے نام سامنے آئے ہیں ،حملے میں ملوث دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

