عمان کی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے رواں ہفتے دو روزہ سرکاری تعطیلات مقرر کر دی ہیں۔
یہ تعطیلات قومی دن کی مناسبت سے دی جا رہی ہیں، جنکے دوران تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔
عمانی نیوز ایجنسی (ONA) کے مطابق قومی دن کے موقع پر 26 ، 27 نومبر بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ معمول کا کام اتوار، 30 نومبر سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔
عمان پہلی بار 2025 میں قومی دن دو روز تک منائے گا، یہ تبدیلی سلطان ہیثم بن طارق کے شاہی فرمان کے تحت کی گئی ہے۔
عمان نے ہنرمند افراد کے لیے نیا ثقافتی ویزا متعارف کرا دیا
اس سے قبل قومی دن 18 نومبر کو منایا جاتا تھا، تاہم نئی تاریخوں کے نفاذ سے شہریوں اور مقیم افراد کو زیادہ وقت ملے گا تاکہ وہ قومی تقریبات میں بھرپور انداز میں شریک ہوں، ملک کی تاریخ، ثقافت اور یکجہتی کا جشن منائیں اور ترقیاتی کامیابیوں پر فخر کر سکیں۔
